امیر ہونے نسخہ
امیر ہونے نسخہ!
قرآن احادیث، اقوال علمائے دین میں یہ بات ملتی ہے
کہ مال دینے سے بڑھتا ہے کم نہیں ہوتا.
اس بات کو مغربی محقق بھی من و عن مانتے ہیں.
کافی عرصے سے اس منطق کو سمجھنے کی کوشش کر رہا تھا کہ ایسا کیوں ہے؟
جواب یوں ملا کہ انسان جب اکیلا ہوتا ہے تو صرف اس کو اپنا رزق ہی ملتا ہے لیکن شادی کے بعد جونہی فرد کا اضافہ ہوتا ہے تو اس کی آمدن بڑھ جاتی ہے کہ دوسرے کا مقدر رزق بھی اس کے ذمہ پر آجاتا ہے بالکل اسی طرح انسان جب دوسروں پر خرچ کرنے کی ذمہ داری اپنے اوپر لیتا ہے تو ان کا مقدر شدہ رزق بھی اس کو ملنے لگ جاتا ہے.
جوں جوں یہ سلسلہ بڑھتا چلا جاتا ہے رزق کی فروانی ہوتی چلی جاتی ہے.
آج بالکل اسی مضمون کی حدیث پاک پڑھ کر بہت سرور ملا.
نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا :
رزق کی چابیاں عرش کی جانب ہیں.
اللہ تعالیٰ بندوں پر رزق ان کے نفقے کے مطابق ہی نازل کرتا ہے. پس جس کا نفقہ زیادہ ہو گا اس کا رزق بھی زیادہ ہو گا اور جس کا کم ہو گا اس کا رزق بھی کم ہو گا.
الترغیب و الترتیب صفحہ 85
اگر آپ رزق میں اضافہ چاہتے ہیں تو صدقہ و خیرات و نفقات میں اضافہ کر دیجیے!
فرحان رفیق قادری عفی عنہ
25/5/2022