ایک غریب شخص کی ماہانہ آمدن کا کچا چٹھا
ایک غریب شخص کی ماہانہ آمدن کا کچا چٹھا
25000 سیلری
چار افراد کی فیملی کا خرچ
کرائے کا مکان(ایک کمرے پر مشتمل) 7500
الیکٹریسٹی بل تقریبا 2500
گیس بل تقریبا 500
دودھ 150 روزانہ ماہانہ 4500
راشن 5000
جاب آنے جانے کا کرایہ یا پیٹرول 150 روزانہ ماہانہ 4500
یہ موٹے موٹے اخراجات ہیں جن کا مجموعہ 24500 ہے باقی کے 500 تو کچرہ اٹھانے والے اور محلے کے چوکیدار کو دے کر ہی پورے ہوجاتے ہیں لیکن پھر بھی بہت سے کام باقی رہ جاتے ہیں مثلاً بچوں کی سکول کی تعلیم،ٹیوشن کی فیس،آنے جانے کے خرچ،کھانے پینے کی اشیاء،دوائی،شادی بیاہ میں شرکت،مہمانوں کی خدمت،عید و دیگر تہوار،گرمی سردی کے کپڑے،بھولے سے کوئی پھل وغیرہ خریدنا پڑ جائے الغرض بہت سے اخراجات ان سب کے علاوہ ہوتے ہیں،
اب بتائیں غریب کدھر جائے ؟
غریب کے ٹیکسز پر عیاشیاں کرنے والے سیاست دانوں بیروکریٹس،اعلی عہدوں پر فائز لاکھوں روپے سیلری لینے کے باوجود الاؤنسز کے نام پر اندھا دھند کرپشن کرنے والےکس طرح ایک غریب آدمی کا درد سمجھ سکتے ہیں؟
یہ 25000 روپے ایک متوسط درجہ کی سیلری ہے ورنہ یہاں تو 20ہزار ،18 ہزار بلکہ 15 ہزار والے ملازمین بھی آپ کو ملیں گے اب بتائیں
غریب کیا کرے ؟
چوریاں کرے؟
ڈاکے ڈالے ؟
اگر نہیں تو بے شرمو! خود ہی کچھ حیا کرو۔
یہاں غریب نوالے نوالے کو ترستا ہے اور یہ عیاش لوگ ہمارے ٹیکسوں پر موج کرتے ہیں،مخمل کے بستروں پر آرام کرتے ہیں اور پھر ٹی وی پر آکر کہتے ہیں ہم غریبوں کے مسیحا ہیں،
یاد رکھنا یہ ٹیکسوں کا ایک ایک روپیہ جسے تم اپنی عیاشیوں میں اڑاتے ہو اس کا حساب اس جہان میں نہ سہی اگلے جہان ضرور دینا ہوگا۔
رہے نام اللہ کا
شان اسلم
5/27/2022ء