بیچنے کے لئے کافی کچھ موجود ہے

پاکستانی معیشت برے حالات سے گزر کر بہتر ہوسکتی ہے، اس کے واضح امکانات موجود ہیں کیونکہ ہمارے پاس بیچنے کے لئے ابھی کافی کچھ موجود ہے: مثلا
● اسرائیل کو تسلیم کرنا
● ایٹمی اثاثوں کی ڈیل کرنا
● قا/د/یا/نی قوانین میں ترمیم کرنا
● 295 سی کی موجودہ سزا کو ختم کرنا
● مساجد و مدارس کو حکومتی کنٹرول میں دینا
● مذہبی جماعتوں کو اسمبلیوں سے دور رکھنا اور اسکے لئے اداروں کو فِعال رکھنا
● اداروں کی بڑی پوسٹوں پر اپنی پسند کے افراد تعینات کرنا
● زمینی ذخائر مثلا سونا، تیل وغیرہ نکالنے پر پابندی عائد کرنا

جب تک پاکستان کے پاس بیچنے کے لئے یہ انمول چیزیں موجود ہیں تب تک پاکستانی معیشت کہیں نہیں جاتی، اس کے ساتھ کھیل کھیلا جاتا رہے گا، اتار چڑھاؤ آتا رہے گا۔
اس لئے میرے پاکستانی بھائیو!
آپ بے فکر رہیں، علما کی باتوں پر کان بالکل نہ دھریں، یہود و نصاری کی غلام پارٹیوں کو ووٹ دیتے رہیں، میرا چودھری، میرا وڈیرہ، میرا قبیلہ کرتے رہیں۔
شعور تو ہم پہلے ہی بیچ چکے ہیں، اسلامی قوانین کے لئے لڑنا مولویوں کا کام ٹھہر چکا ہے، ہم نے صرف پیٹرول، انڈے، ڈبل روٹی، دال چاول پر نظر رکھنی ہے کیونکہ یہی ہماری کل حیات ہے۔ شکریہ

ابو محمد عارفین القادری
28 مئی 2022ء
عروس البلاد کراچی