یہ کتاب “اسلام نے جدید دنیا کو کیسے بنایا؟”
How Islam Created The Modern World?
امریکی مؤرخ مارک گراہم/Mark Graham کی کتاب ہے۔ اس کا عربی میں ترجمہ ڈاکٹر عدنان خالد عبد الله نے بنام “كيف صنع الإسلام العالم الحديث؟” کیا ہے۔

بنیادی طور پر یہ کتاب اسلامی سائنس اور مسلم سائنسدانوں کے سائنسی کارناموں پر مشتمل ہے۔
اس کتاب کے ایک مقام پر مصنف نے بڑی کمال کی بات لکھی ہے۔
کہتے ہیں: “سائنس میں مسلمانوں کا کردار اتنا جامع ہے کہ اس موضوع پر آج تک کوئی بھی جامع کتاب نہیں لکھ سکا۔”
کاش! ہمارے علماء کرام و مصنفین بھی دیگر اہم ابحاث پر لکھنے بولنے کے ساتھ ساتھ اس طرح کی اہم کام کی کتابیں لکھنے اور ترجمہ کرنے، ایسے موضوعات پر تحریرات تقریرات کرنے پر توجہ دیں

(فیضان خان بھائی کی وال سے کاپی کچھ ترمیم کے ساتھ)