ہمارے حبیب و محبوب’ محترم و مکرم علامہ محمد یعقوب نقشبندی کے لئے بڑا *صدمہ* آپ کی رفیقہ حیات اللہ تعالی کے حضور حاضر ہو گئیں ۔۔۔
انا للہ و انا الیہ راجعون
#علامہ محمد یعقوب نقشبندی کا تعلق سیالکوٹ سے ہے اور کافی عرصہ سے اٹلی میں دینی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ آپ کے اخلاق و کردار سے قرون اولی کے برگزیدہ اہل ایمان کی خوش بو ظاہر ہے ۔۔۔ اخلاص ‘ مروت’ محبت و مودت اور خدمت انسانیت کے حوالے سے آپ کی شخصیت قابل تقلید و باعث فخر ہے۔۔۔۔
آپ کی اہلیہ محترمہ کافی عرصے سے علیل تھیں حضرت علامہ نے حقوق زوجیت کی سنہری مثال قائم کی اور شب و روز ان کی خدمت کی ۔ ہفتے میں دو دو بار ڈائلائسز اور وہ بھی دوسرے شہر میں ۔۔ پھر دیگر امور کی نگہبانی اور دین کی پاسبانی ۔۔۔۔۔ مگر حضرت علامہ سے جب بھی بات ہوئی انھیں تروتازہ اور پرسکون پایا۔۔۔ کبھی حالات کا شکوہ کیا نہ آزمائش کی داستاں سنائی۔۔۔ صرف الحمد للہ کے ساتھ شکر کے جذبات کا اظہار کرتے رہے۔۔۔۔
کل آپ کی اہلیہ محترمہ کا وقت رخصت آن پہنچا اور یہ انتہائی صالحہ اور شوہر کی خدمتگار خاتون اپنے خالق حقیقی سے جاملیں ۔۔۔
اللہ تعالی ان کی کروٹ کروٹ بخشش و مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام سے نوازے ۔۔۔۔ رب ذوالجلال حضرت علامہ محمد یعقوب نقشبندی اور آپ کی اولاد کو صبر جمیل مرحمت فرمائے ۔۔۔۔۔۔
الفاتحہ ۔۔۔۔۔۔۔۔
دعا گو : محمد سجاد رضوی
15/07/2022