وہ کتابیں جن سے بچنا ضروری ہے
وہ کتابیں جن سے بچنا ضروری ہے
📚شہید ابن شہید مصنف صائم چشتی تفضیلی ہے انظر میزان الکتب
📚عناصر الشہادتین یہ ایک غیر معتبر کتاب ہے دیکھیے فتاوی شارح بخاری
📚روضۃ الشہداء ملا حسین کاشفی. انظر میزان الکتب
📚نہج البلاغہ یہ سیدنا مولا علی رضی اللہ عنہ کی جانب منسوب ہے حقیقت یہ ہے کہ یہ کسی رافضی نے گڑھ کر منسوب کیا ہے انظر مقالات عرشی
📚معرکہ کربلا مصنف صادق حسین سردھنوی یہ دیوبندی ہے اور کتاب ناول کے طرز پر ہے
📚آمنہ کا لال اور سیدہ زہرا مصنف راشد الخیری رافضی انظر فتاوی بدر العلماء
📚جنگ نامہ حضرت علی انظر فتاوی بحر العلوم
📚 جنگ نامہ حضرت محمد حنیف حوالہ حبیب الفتاوی جلد 4 صفحہ 340
📚زبدۃ التحقیق مصنف عبد القادر شاہ راولپنڈی شاگرد محمود شاہ ہزاروی رافضی
📚شاہنامہ کربلا مصنف اقبال دائم یہ رافضی تھا انظر میزان الکتب
📚فاطمہ کا لال مفتی حبیب سیالکوٹی انظر میزان الکتب
📚داستان امیر حمزہ انظر فتاوی مفتی اعظم
📚ارجح المطالب عبید اللہ امرتسری قادیانی ہوگیا تھا اس کتاب سے چوری کرکے بہت سے لوگ مصنف بن گیے ہیں اسی کتاب کے اقتباسات سرقہ کرکے *احسن الانتخاب* میں شامل کیا جس کا شافی و کافی جواب بوارق العذاب لاعداء الاصحاب میں ہے
در اصل یہ وہ کتابیں ہیں جو ماہ محرم الحرام میں کثرت سے خریدی جاتی ہیں اور ان میں موجود من گھڑت روایات و واقعات بیان کرکے لاشعوری طور پر رافضیت کو فروغ دیا جاتا ہے
مسلمانان اہلسنت سے گزارش ہے کہ ماہ محرم الحرام میں قصہ گو، جھوٹی داستان بیان کرنے والے گویوں سے بچیں
📝تخریج و ترتیب:- حضرت علامہ و مولانا حسن نوری گونڈوی (اسپیشلسٹ رد مذاہبِ باطلہ و فرق ناریہ)