مسلمان پتھر کے کعبہ کے سامنے جھکتے ہیں اور بت پرست پتھر کی مورتی کے سامنے
اعتراض:
مسلمان پتھر کے کعبہ کے سامنے جھکتے ہیں اور بت پرست پتھر کی مورتی کے سامنے
الجواب :
مسلمان پتھر کے کعبہ کو خدا نہیں مانتے
بت پرست پتھر کی مورتی کو خدا مانتے ہیں
مسلمان پتھر کے کعبہ کو سجدہ عبادت نہیں کرتے
بت پرست پتھر کی مورتی کو سجدہ عبادت کرتے ہیں
مسلمان پتھر کے کعبہ سے مرادیں نہیں مانگتے
بت پرست پتھر کی مورتی سے مرادیں مانگتے ہیں
مسلمان پتھر کے کعبہ کو حاجت روا نہیں سمجھتے
بت پرست پتھر کی مورتی کو حاجت روا سمجھتے ہیں
مسلمان پتھر کے کعبہ کو کائنات میں متصرف نہیں مانتے
بت پرست پتھر کی مورتی کو کائنات میں متصرف مانتے ہیں
مسلمان پتھر کے کعبہ کی طرف ایک اللہ کی عبادت کے لیے سمت کے تعین کے لیے رخ کرتے ہیں
بت پرست پتھر کی مورتی کی طرف سمت کے تعین کے لیے نہیں بلکہ اسے خدا مان کر اس کی عبادت کرتے ہیں
مسلمان پتھر کے کعبہ پر نذر نیاز اور چڑھاوے نہیں چڑھاتے
بت پرست پتھر کی مورتی پر نذر نیاز اور چڑھاوے چڑھاتے ہیں
مسلمان پتھر کے کعبہ کے اندر بھی داخل ہو جاتے ہیں
بت پرست پتھر کی مورتی کے اندر داخل نہیں ہوتے کیونکہ وہ اسے خدا جتنی تقدیس دیتے ہیں
مسلمان پتھر کے کعبہ کے چھت پر چڑھ جاتے ہیں
بت پرست پتھر کی مورتی کے اوپر نہیں چڑھتے
مسلمانوں نے عبادت کے لیے ہر گھر میں پتھر کا کعبہ نہیں بنا رکھا
بت پرستوں کے ہر گھر میں عبادت کے لیے پتھر کی مورتیاں موجود ہیں
مسلمانوں کے ہاں پتھر کا کعبہ محض سمت کے تعین کےلیے ایک جگہ موجود ہے
بت پرستوں کے ہاں عبادت ، حاجت روائی، مرادیں مانگنے اور چڑھاوے چڑھانے کے لیے پتھر کی مورتیاں جگہ جگہ مندروں میں موجود ہیں ۔
پتھر کے کعبہ اور پتھر کی مورتی میں بڑا فرق ہے
مسلمان پتھر کے کعبہ کی طرف رخ کر کے جھکتا ہے تو اس کی نیت سمت کا تعین کر کے ایک اللہ کی عبادت کی ہوتی ہے اور بت پرست پتھر کی مورتی کے سامنے جھکتا ہے تو اس کی نیت سمت کا تعین نہیں بلکہ مورتی کو خدا یا دیوتا جان کر اس کی عبادت کی ہوتی ہے۔
بڑا واضح فرق ہے اور
ان دونوں کو ایک جیسا کہنے والا
ایسے ہی ہے جیسے کوئی دن کے اجالے اور رات کی تاریکیوں کو ایک شئے قرار دے دے۔۔۔ !!!
محمد إسحٰق قریشي ألسلطاني