بعض افراد پریشان ہوتے ہیں کہ درودِ پاک میں

وَسَلَّم (لام پر زبر) پڑھا جائے یا وَسَلِّم (لام پر زیر) پڑھا جائے۔

 

انکی معلومات کے لئے عرض ہے:

 

1. اگر درود پاک کے الفاظ ایسے ہیں جس میں اللہ پاک سے درود بھیجنے کی عرض کی گئی ہو تو وَسَلِّم (لام پر زیر) آئے گا، جیسے:

▪️اللهم صلِّ على محمد و بارِك و سَلِّم

▪️مولاي صل و سلِّم دائما أبدا

▪️يا رب صل و سلِّم

 

نوٹ: اللھم سے شروع ہونے والے تمام درود پاک میں وسلم کے لام پر زیر آئے گا۔

 

2. اگر درود پاک کے الفاظ ایسے ہیں جس میں اللہ پاک سے درود بھیجنے کی عرض نہ ہو بلکہ درود پاک نازل ہونے کا ذکر ہو تو وَسَلَّم (لام پر زبر) آئے گا، جیسے:

▪️صلى الله عليه وسلَّم

▪️صلى الله على حبيبه محمد و آله و سلَّم

▪️صلى الله عليك يا رسول الله و سلَّم عليك يا حبيب الله

 

نوٹ: صلى الله سے شروع ہونے والے تمام درود پاک میں وسلم کے لام پر زبر آئے گا۔