امام عالی مقام رضی اللہ عنہ یزید بیعت کیوں نہ کی ؟
امام عالی مقام رضی اللہ عنہ یزید بیعت کیوں نہ کی ؟
جب ولید بن عتبہ اور مروان نے امام حسین عالی مقام رضی اللہ عنہ سے یزید کی بیعت لینا چاہی تو معروف مورخ المسعودی لکھتے ہیں کہ امام نے فرمایا
“يزيد رجل فاسق شارب الخمر قاتل النفس المحترمة معلن بالفسق ومثلى لايبايع مثلہ”۔
ترجمہ: “یزید ایک فاسق، شرابی، قاتل شخص ہے جو علانیہ فسق و گناہ کرتا ہے اور مجھ جیسا کوئی اس جیسے کسی کی بیعت نہیں کرتا”
(مروج الذھب ومعادن الجوھر)
سیدنا امام حسین عالی مقام رضی اللہ عنہ اس مختصر جملے میں ایک قانون اور قاعدہ متعارف کرایا ہے اور وہ یہ کہ نہ صرف آپ ہی نہیں بلکہ آپ جیسے کسی کے لیے جائز نہیں ہے کہ نہ صرف یزید بلکہ یزید جیسے کسی بھی شخص کی بیعت کرے.
یعنی امام حسین رضی اللہ عنہ اور یزید پلید صرف دوشخصیتوں کے نام نہیں بلکہ یہ دو نظرئیے ہیں
یزید ظلم و بربریت کا اور حُسین امن و سلامتی کا نام ہے، یزید اندھیرے کی علامت ہے اور حسین روشنی کا استعارہ ہے
یزید سراسر جفا تھا، حسین سراسر وفا تھے، یزید مطلق العنانی کا نام تھا، حُسین مساوات ایمانی کا نام ہے
یزیدیت باطل پرستوں کی فکر ہے اور حُسینیت خدا پرستوں کا ذکر ہے
یزیدیت خیانت در خیانت ہے ، حسنیت ہر لحاظ سے امانت ہے
یزیدیت اطاعتِ شیطان ہے ، حسینیت بندگیِ رحمان ہے
رضی اللہ عنھم اجمعین
محمد حسن رضاخان
محرم ١٤٤٤/ 2022