ایک نیا ھدف طے کر لیا گیا ہے ، سفر مشکل ہے لیکن ناممکن نہیں جب ان کے امیر مولانا الیاس قادری صاحب نے فرما دیا کہ ان اجڑے گھروں کو بسانے تک رکنا نہیں ،کوشش جاری رکھنا ۔
اب Rescue سے Relief اور پھر Rehabilitation تک چلنا ہے ۔ دعوت اسلامی کے فلاحی شعبہ FGRF فیضان گلوبل ریلیف فاونڈیشن کا دائرہ کار دن بدن بڑھتا ہی چلا جارہا ہے ۔ ڈسپلن اور عمدہ پلاننگ کے ساتھ خاموشی سے کام کیے جارہے ہیں آئیے دو چار جھلکیاں دیکھیے

# روزانہ دو وقت پکے ہوۓ کھانے کی تقسیم ایک لاکھ افراد تک جا پہنچی ہے اس سلسلے میں حکومتی مشینری اور پاک آرمی کا تعاون حاصل رہا
# ہزاروں خیمے تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ دو عارضی خیمہ بستیاں بلوچستان کے اوستا محمد اور ڈیرہ الہ یار کے قریبی علاقوں میں بسائی جا چکیں اور مزید Tent cities کی پلاننگ کی جا چکی ہے جو عنقریب قائم ہونے جارہی ہیں ۔

# پاک فضائیہ PAF اور دعوت اسلامی FGRF کا اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ وہ علاقے جہاں بذریعہ سڑک رسائی مشکل ہے وہاں ہیلی کاپٹرز کے ذریعے امدادی سرگرمیاں ہونگی نہ صرف پکا ہوا کھانا پہنچایا جائے گا بلکہ اس جمعہ C130 کے ذریعے 60 ٹن راشن پاک فضائیہ کے حوالے کیا جائے گا ، ڈسٹرکٹ جیکب آباد بلوچستان کو فوکس کیا گیا ہے

# کروڑوں کی نقد رقم اور ہزاروں پیک راشن تقسیم کئے جا چکے ہیں
# میڈیکل کیمپس جاری و ساری ہیں

# جانوروں کے ڈاکٹرز بھی فیلڈ میں ہیں

# ٹیم ورک اور نظم و ضبط ایسا ہے کہ انہیں مرکز کی طرف سے روٹ ملتا ہے کہ فلاں علاقے کی طرف جاؤ وہاں ضرورت ہے اور وہاں پہنچ کر مقامی عہدیداران سے مستحقین کی لسٹیں مل جاتی ہیں

اللہ کریم ہر فرد اور تنظیم نظر رحمت فرماے جو خدمت خلق میں مصروف ہیں ، بالخصوص FGRF کے رضاکاروں کو دنیا و آخرت کی بھلائیاں نصیب فرماۓ آمین ❤️
#FGRF #Floodrelief_22

محمد دلشاد بھٹی 01/09/22