نسبت بریلوی
از : پروفیسر عون محمد سعیدی مصطفوی بہاولپور
(نسبت بریلوی)
آج کل ایک موضوع چل رہا ہے کہ ہمارا مسلک بریلوی نہیں بلکہ اہل سنت و جماعت ہے.
جو حضرات ایسا کہہ رہے ہیں ان کی بات ہرگز بے وزن نہیں. اس حوالے سے اکابر کا بھی کثیر کلام موجود ہے اور وہ بہت مدلل بھی ہے.
لیکن میرا ایک اپنا ذوق ہے جو کسی پر بالکل حجت نہیں.. وہ یہ کہ مجھے بریلوی نسبت اور مسلک اعلی حضرت کی اصطلاح بہت عزیز ہیں اور میں ان سے بے حد خوشی اور مسرت محسوس کرتا ہوں.
یاد رہے کہ میں نہ تو اعلی حضرت علیہ الرحمہ کے سلسلے میں مرید ہوں، نہ مجھے کوئی خلافت کی طلب ہے.. نہ میرا خانوادہ اعلی حضرت (حفظھا اللہ) سے سند لینے کا کوئی پروگرام ہے اور نہ ہی میرا اس تعلق سے کوئی دنیاوی مفاد وابستہ ہے.
بلکہ جو موجودہ باقاعدہ بریلوی نسبت والے پیارے بھائی ہیں میں ان کے بعض رویوں میں بہتری کی شدید ضرورت محسوس کرتا ہوں.
لیکن بایں ہمہ مجھے بریلوی نسبت، بریلوی ہونا، بریلوی کہلانا بہت بہت پسند ہے. بس یہ میرے اپنے ذوق کی بات ہے. نہ بحث نہ تکرار، نہ لڑائی نہ جھگڑا.