💝 *آئیے عہد کرتے ہیں* 💝

از قلم مفتی علی اصغر
شب 12 ربیع الاول 1444
8 اکتوبر 2022

تصور تو کیجے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا دامن کرم ہمیں نا ملا ہوتا تو کیا ہوتا ‼️
الامان
اس بھیانک تصور سے ہی ھول آتا ہے

*ہمارے پاس جو کچھ ہے وہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بدولت ہے*

🌱بخدا خدا کا یہی در ہے نہیں اور کوئی مفر مقر
جو وہاں سے ہو یہی آ کے ہو جو یہاں نہیں تو وہاں نہیں🌱
۔۔
🌱وہی نور حق وہی ظل رب ہے انہیں سے سب ہے انہیں کا سب
نہیں ان کی ملک میں آسماں کہ زمیں نہیں کہ زماں نہیں🌱
۔۔
جب حضور اکرم صلی اللہ وسلم کا احسان اللہ کے بعد سب سے بڑھ کر ہے تو
✅ ان کی یاد
✅ان کا شکر
✅ان کی اطاعت
✅ان کی پیروی
✅ان کی پہچان
✅ان کی معرفت
✅ان کے بارے میں جاننا
✅ان کے بارے میں پڑھنا
✅ان کی محفل منانا
✅ان کی آمد پر خوشی کا اظہار کرنا
✅ان کی آمد کے وقت یعنی صبح بہاراں کے فضائل کو سننا اور سنانا
✅ان کے والدین کریم کا ذکر خیر کرنا
✅ان کی اولاد کا ذکر خیر کرنا
✅ان کی ازواج مطہرات کا ذکر خیر کرنا
✅ان کے پیارے اصحاب کا ذکر خیر کرنا
✅ان سب ہستیوں کی تعظیم و توقیر کرنا
✅ان سے نسبت رکھنے والی ہر چیز کی تعظیم و توقیر کرنا ہم سب پر لازم ہے

📢ہم سب پر ضروری ہے
📢ہم سب کا مقصد حیات ہے
📢ہم سب کے لئے سعادت دارین ہے

🌱ہمیں جو ملا ان کے سبب🌱
💡عزت ملی ان کے سبب
💡حقوق انسانیت ملے ان کے سبب
💡تہذیب ملی ان کے سبب
💡اسلام ملا ان کے سبب

🌱 ان کی تعلیمات ہماری زندگی🌱
🌹ان کی سربلندی کے لئے کوشاں رہنا ہماری زندگی

🌹ان کی تعلیمات پر سر تسلیم کرنا ہماری زندگی

اللہ کی سَر تا بَقَدم شان ہیں یہ
اِن سا نہیں اِنسان وہ اِنسان ہیں یہ
۔۔
قرآن تو اِیمان بتاتا ہے انھیں

اِیمان یہ کہتاہے مِری جان ہیں یہ

‼️ہاں اغیار ،ان سے نفرت کرنے والے نا جانے کون کون سی قوتیں یہ دولت ہم سے چھیننا چاہتی ہیں۔
‼️قرآن سے ہمیں دور کرنا چاہتی ہیں
‼️حدیث نبوی سے دور کرنا چاہتی ہیں
‼️ہم سے ان کی تعلیمات چھیننا چاہتی ہیں
‼️یہ تبدیلی جنس کا موضوع چھیڑ کر اصل میں فحاشی عام کرنا چاہتے ہیں قوم لوط کے گندے عمل کو حقوق کا نام دینا چاہتے ہیں

‼️قرآن و حدیث کے مقابل ایک نیا عہد و پیمان قائم کر کے اس کو معیار بنانا چاہتے ہیں

‼️سلطنت عثمانیہ کے خاتمے سے لے کر روح اغیاراب تک سیراب نہ ہوئیں
مسلمانوں کا دین مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر رہنا آنہیں پسند نہیں

‼️دنیا میں اس وقت مسلمان عملی تنزلی کا شکار ہیں
‼️خود ہمارے ملک میں عدالتوں کے اس طرح کے فیصلے سننے کو مل رہے ہیں کہ جو پندرہ سو سال میں نا سنے گئے
کسی نے آج تک عدت میں نکاح کا حکم نہیں دیا

‼️قرآن سے ثابت خلع لینے کے فلسفے اور طریقہ پر جس طرح علماء کی رائے کے بر خلاف یکطرفہ ڈگری باٹی جا رہی ہیں یہ ایک سوالیہ نشان ہے۔
‼️بار بار ناموس رسالت اور ختم نبوت کے امور میں بے احتیاطی برتنے کی خبریں ملتی رہتی ہیں
‼️گہری نیند لینے کے بجائے بیدار رہنا ضروری ہے ‼️

🌹رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جڑے رہنا

🌹آپ کی محبت
آپ کی الفت
🌹 آپ پر نثار جانا
🌹آپ کو چاہنا
🌹 آپ کے احکامات کو سب سے مقدم جاننا ہی اصل حل ہے

🌹🌹یہی پیغام اس ربیع الاول میں ہم سیکھ کر زندگی کا مقصد متعین کریں
🌹🌹اور عہد کریں کہ

*جان تو جا سکتی ہے پر یہ دامن ہم کبھی نا چھوڑیں گے*

انھیں جاناانھیں مانا نہ رکھا غیر سے کام

لِلّٰہِ ا لْحَمْد میں دُنیا سے مسلمان گیا