📿ربیع الاول کی مناسبت سے اسباق سیرت کا سبق#7️⃣
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
#eidmiladunnabi2022
📜*نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج مطھرات*
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
✅رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج رضی اللہ عنہن کو ازواج مطہرات کہا جاتا ہے کیونکہ ان کی شان میں آیت تطھیر نازل ہوئی اور قرآن مجید نے انہیں امہات المؤمنین یعنی اہلِ ایمان کی مائیں کہہ کر بھی مخاطب کیا ہے۔

⏪ازواج مطہرات کی کل تعداد گیارہ (11) ہے، جبکہ بیک وقت نو (9) ازواج آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نکاح میں رہی ہیں۔
آزاد عورتوں کے علاوہ ایک باندی بھی آپ کے عقد میں رہیں۔

⬅️چھ ازواج قبیلہ قریش سے ھیں،جن کے اسمائے گرامی یہ ھیں:
1)حضرت خدیجہ۔۔2)حضرت سودہ۔۔3)حضرت عائشہ۔۔4) حضرت حفصہ۔۔5)حضرت اُمّ سلمہ۔۔
6)حضرت اُمّ حبیبہ۔۔ رضی اللہ تعالی عنہن اجمعین۔

◀️*اور چار غیر قریش سے ھیں لیکن عربی ھیں، ان کے اسمائے گرامی یہ ھیں:
7)حضرت زینب بنت خزیمہ۔۔8)حضرت زینب بنت جحش۔۔
9)حضرت جُویرِیہ۔۔ 10)حضرت میمونہ۔ رضی اللہ تعالی عنہن اجمعین۔۔

◀️11)اور ایک زوجہ مطہرہ غیر عربی ھیں اور وہ حضرت صفیہ رضی اللہ تعالی عنہاھیں، جوکہ بنی اسرائیل سے ھیں۔۔
🔚جبکہ ایک باندی سیدہ ماریہ قبطیہ رضی اللہ عنہا بھی آپ کے حرم میں رہیں۔

✅سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا سے نبی پاک کی چار بیٹیاں زینب ، رقیہ ، ام کلثوم ، فاطمہ اور دو بیٹے ہوا ، قاسم اور عبد اللہ جن کا لقب طیب و طاھر تھا۔ رضی اللہ عنھم اجمعین۔ پیدا ہوئے۔
جبکہ ایک بیٹا ابراھیم آپ کی باندی سیدہ ماریہ قبطیہ سے پیدا ہوئے۔ رضی اللہ عنھما۔
ان کے علاوہ دیگر ازواج سے آپ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی کوئی اولاد نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔