امام شافعی کیساتھ لومڑی کا پرینک
sulemansubhani نے Monday، 17 October 2022 کو شائع کیا.
امام شافعی کیساتھ لومڑی کا پرینک 😂
امام شافعی فرماتے ہیں کہ ہم یمن کی طرف ایک سفر میں تھے تو ہم نے رات کے لئے کھانا بنایا کہ اتنے میں مغرب کا وقت ہو گیا ہم نے کھانا رکھا اور نماز پڑھنے لگ گئے اور کھانے میں دو روسٹ مرغیاں تھیں اتنے میں ایک لومڑی آئی اور ایک مرغی اٹھا کر بھاگ نکلی جب ہم نماز سے فارغ ہوئے تو ہمیں اس مرغی پہ بڑا افسوس ہوا🥹
اتنے میں ہم نے دیکھا وہ لومڑی آئی اس کے منہ میں مرغی تھی وہ ہم سے ذرا دور کھڑی ہو گئی اور وہ مرغی اس نے نیچے رکھ دی ہم اس کے پیچھے بھاگے تو دیکھا کہ وہ مرغی کی شکل میں کپڑا لِپٹا ہوا تھا تو ہم اس پہ بڑے ہنسے😆
لیکن وہ لومڑی ہماری دوسری مرغی بھی اٹھا کر لے گئی🫡
اور اب وہ ہم پہ ہنس رہی تھی حالانکہ ہم بڑے علماء میں سے تھے 🙊😂
کتاب حیاۃ الحیوان ج1 ص 426 مترجم / الدمیری
ٹیگز:-