دعوتِ اسلامی اور تھنک ٹینک
دعوتِ اسلامی اور تھنک ٹینک
✍️ محمد اشفاق مدنی
کامیاب لوگوں کی تاریخ پڑھیں تو ان کی جدو جہد میں ایک بات مشترک نظر آئے گی انہوں نے بڑی احتیاط سے کام لیتے ہوئے زیرک و وفادار ساتھیوں کو تنظیمی عہدوں کے لیے منتخب کیا یاد رکھیں کسی بھی تنظیم، تحریک یا جماعت کے لیے تھنک ٹینک بڑی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ ایک بھی غلط فیصلہ تحریکوں کو کم از کم ایک دہائی پیچھے دھکیل دیتا ہے علم و عمل اور وفا شعاری میں پختگی رکھنے والے تحریکی جدو جہد کا وسیع تجربہ اور مشاہدہ رکھنے والے عالمی سطح کے قوانین سے آگاہی مختلف اقوام کے عرف اور تبلیغ اسلام کی روح سے واقفیت رکھنے والے قابل افراد اگر تبلیغی تنظیموں کے تھنک ٹینک کا حصہ بن جائیں تو دن بدن ترقی ان کا مقدر بن جاتی ہے عالمی سطح پر تبلیغ اسلام کی خدمات سرانجام دینے والی تحریک دعوتِ اسلامی کو ایسے افراد میسر ہیں جن کے انتخاب میں اللہ کے کرم سے امیر اہلسنت مولانا محمد الیاس صاحب قادری نے غلطی نہیں کی یہی وجہ ہے کہ اس تنظیم نے عالمی سطح پر پھوٹنے والے بڑے بڑے فتنوں کا مقابلہ بڑی دانائی سے کیا اور خدمت دین کے میدان میں آگے بڑھتی گئی دو درجن افراد سے زائد پر مبنی دعوت اسلامی کے تھنک ٹینک (مجلس شوری ) حضرت صاحب کے بہترین انتخاب کو ساری کامیابی کا کریڈٹ جاتا ہے یہ لوگ منجھے ہوئے انتھک محنتی اور بانئ تحریک کے انتہائی فرمانبردار ہیں ان میں دو افراد ایسے ہیں جن کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے حضرت مولانا محمد عمران عطاری نگران دعوت اسلامی اور حضرت مولانا عبدالحبیب عطاری اللہ کریم انہیں اور ہمت دے دنیا بھر میں جس انداز سے یہ اسلام کی حقیقی تصویر پیش کرنے میں کوششیں کر رہے ہیں وہ قابلِ ستائش ہے دعوت اسلامی چونکہ عقائد حقہ اور اخلاق حسنہ کی ترویج کی حامل جماعت ہے اور اس کا نظریہ اصلاح امت جیسے عظیم الشان ستون پر کھڑا ہے اس لیے اس جماعت کو چلانے والے بھی عظیم لوگ ہی ہو سکتے ہیں
اللہ کریم اس تحریک کو مخلص افراد کی مزید کھیپ عطا فرمائے اور اصلاح امت کے لیے مزید کوششیں کرتے رہیں ۔۔۔۔
17 نومبر 2022 لاہور