“ امریکہ و یورپ آنے کے خواہشمند توجہ فرمائیں “

کل رات فیس بُک پر ایک ویڈیو دیکھی ، یوکے 🇬🇧 میں ایک نوجوان لڑکے کو تیرہ سالہ بچی کے ساتھ فحش گفتگو ، فحش تصاویر اور ملاقات کے لئے بلانے پر “ چائلڈ ابیوز “ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا .
نوجوان جس کرب و درد سے ایجنسیز کے لوگو سے منت سماجت کر رہا تھا ، دیکھ کر دل ہل رہا تھا ، وہ بار بار اپنے سر پر ہاتھ مار کر اللہ اللہ کہہ کر چلاتا اور پچھتاتا کہ یہ اُس نے کیا کیا ، کبھی گھٹنوں کے بل آفیسرز کے آگے گڑگڑاتا اور کہتا مجھے ایک چانس دیں میرے ماں باپ نے بڑی مُشکل سے مجھے یہاں اسٹوڈینٹ ویزہ پر پڑھنے کے لئے بھیجا ہے میں تباہ ہوجاؤں گا ، میرا فیوچر برباد ہوجائے گا .میں نے صرف میسیجز کئے ہیں ابھی کچھ کیا بھی نہیں ہے ، آج یہاں صرف میں اُس سے ملاقات کے لئے آیا تھا .
مگر آفیسرز اُس پر بُری طرح چلاتے رہے اور وہ گرفتار کرلیا گیا .
اب آگے مقدمہ چلے گا اور اگر جرم ثابت ہوگیا تو سزا تو ملے گی ہی ، ساتھ ہی پوری عمر ریکارڈ میں “ چائلڈ سیکس آفینڈر “ لکھا رہے گا جس سے وہ پوری زندگی مغربی دنیا میں پیچھا نہیں چُھڑا سکتا .
اللھم انا نعوذبک من فتنة المحیا والممات
اللہ ہم سب کو اپنی پناہ میں رکھے .
ایک مسلمان دیسی نوجوان کے اس عمل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،
جس کی وجہ سے دین و ملک کا نام خراب ہوا.
پاکستان چھوڑ کر یورپ و امریکہ میں آنے والے لوگ ہمیشہ یہ ذہن میں رکھیں کہ اسلام پاکستان میں چھوٹ نہیں گیا ہے وہ آپ کے ساتھ ہے ، اگر چہ یہاں آپ کی فیملی نہیں ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے پر ہر آن اللہ آپکو دیکھ رہا ہے
قرآن کریم کی یہ آیت ہمیشہ ذہن میں رکھیں

اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِؕ-مَا یَكُوْنُ مِنْ نَّجْوٰى ثَلٰثَةٍ اِلَّا هُوَ رَابِعُهُمْ وَ لَا خَمْسَةٍ اِلَّا هُوَ سَادِسُهُمْ وَ لَاۤ اَدْنٰى مِنْ ذٰلِكَ وَ لَاۤ اَكْثَرَ اِلَّا هُوَ مَعَهُمْ اَیْنَ مَا كَانُوْاۚ-ثُمَّ یُنَبِّئُهُمْ بِمَا عَمِلُوْا یَوْمَ الْقِیٰمَةِؕ-اِنَّ اللّٰهَ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ(۷)

اے سننے والے کیا تو نے نہ دیکھا کہ اللہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں جہاں کہیں تین شخصوں کی سرگوشی ہو تو چوتھا وہ موجود ہے اور پانچ کی تو چھٹا وہ اور نہ اس سے کم اور نہ اس سے زیادہ کی مگر یہ کہ وہ ان کے ساتھ ہے جہاں کہیں ہوں پھر انہیں قیامت کے دن بتادے گا جو کچھ انہوں نے کیا بےشک اللہ سب کچھ جانتا ہے

اس کے ساتھ مزید یہ کہ ضروری نہیں ہے کہ کوئی لڑکی یا بچی آکر آپ کو خود پھنسائے گی بلکہ اس طرح کے کیسز بھی میں دیکھ چکا ہوں کہ یہاں کی ایجنسیز مختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعے بندے کو خود پھَنساتی ہیں کسی ویب سائٹ کے ذریعے آپ سے لڑکی بن کر بات کریں گے تصاویر بھیجیں گے کسی لیڈی آفیسر سے بات بھی کروادیں گے اور باتوں باتوں میں یہ بھی بتائیں گے کہ وہ ابھی اٹھارہ سال سے چھوٹی ہے تاکہ گرفتار کرتے ہوئے یہ ثبوت رہے کہ بندے کو معلوم تھا کہ وہ مائنر سے بات کر رہا ہے ، اور کئی دفعہ اس سارے معاملہ میں بچی ہوتی ہی نہیں ہے بلکہ ایجنسیز کے لوگ ہوتے ہیں پھر ملاقات طے ہوتی ہے اور جب بندہ ملاقات کے لئے پہنچتا ہے تو وہاں لڑکی نہیں ، بلکہ آفیسرز پہلے سے ہی ُاس کی دھاک میں جائے وقوعہ پر ہوتے ہیں اور تمام ثبوت کے ساتھ اُس کو گرفتار کرتے ہیں کہ یہ چائلڈ ابیوز کے ارادے سے یہاں آیا تھا .
آپ کو یہ تفصیل دینے کا مقصد صرف اتنا ہے کہ اگر آپ امریکہ و یورپ آنا چاہتے ہیں یا پہلے سے موجود ہیں تو احتیاط کریں .
اور اس تمام ذلت سے بچنے کا حل یہ ہی ہے کہ یہاں آکر بھی مسجدوں سے اور مساجد سے وابستہ لوگو کے ساتھ اُٹھنا بیٹھنا رکھیں ۔۔
کیونکہ صحبت ہی انسان کو اچھے یا بُرے راستے کی طرف لے جاتی ہے
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو
اللہ ارنا الحق حقا وارزقنا اتباعہ ، وارنا الباطل باطلا وارزقنا اجتنابہ

محمد حسن رضا خان
ریزیڈینٹ اسکالرنوری مسجد ، امریکہ