اِنّا_لِلّٰهِ_وَاِنّا_اِلَيْهِ_رَاجِعُوْن😢😢😥😥

مناظر اہل سنت مولانا سعید احمد اسعد رحمہ اللہ (شیخ الحدیث Jamia Aminia Rizvia جامعہ امینیہ رضویہ فیصل آباد) وصال فرما گئے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے، آمین۔

یوں تو کئی سالوں سے حضرت کے بیانات و مناظرے سُنتے چلے آرہے تھے ، مگر چھ سات سال پہلے حضرت علامہ سعید اسعد صاحب رحمہ اللہ کی بارگاہ میں پہلی دفعہ حاضری کا شرف حاصل ہوا تھا ، یہ زندگی کی پہلی اور آخری بالمشافہ ملاقات تھی ، آپ کو بڑا شفیق اور محبت دینے والا پایہ ، بہت سی علمی و قمیتی باتیں سُننے کو ملیں ، حضرت صاحب اہل سنت کیلئے بڑا درد رکھتے تھے ۔

آج جب ان کے انتقال کی خبر پہنچی تو بہت زیادہ دلی صدمہ ہوا ۔ 😰

اناللہ واناالیہ راجعون

بلاشک و شبہ آپ اہل سنت کا قیمتی سرمایہ تھے ، آپ کا وجود دنیائے اہل سنت میں کسی نعمت سے کم نہ تھا ، اللہ تعالی حضرت کی علمی و دینی خدمات کو قبول فرمائے ان کے گھر والوں ، متعلقین اور معتدقین کو صبر عطا فرمائے ۔آمین بجاہ النبی الکریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

✍️ارسلان احمد اصمعی قادری
11/1/2023ء