قصور میں مجاہد اہل سنت مولانا محمد عبد الستار نیازی رح کے اکلوتے خلیفہ اور معروف مورخ محمد صادق قصوری کی رحلت 😭

ملک محبوب الرسول قادری

محمد صادق قصوری صاحب، برج کلاں گاؤں کے رہائشی، ساٹھ سے زیادہ کتب کے مصنف، مولانا عبدالستار خان نیازی صاحب کے خلیفہ، اساتذہ اور محققین کے ہر دل عزیز ہستی، اسی سال کی عمر میں آج اپنے سفر آخرت پر روانہ ہو گئے۔ آخری اشاعت کتاب “تاریخ کا انمٹ سچ” تھی۔ تین سے زیادہ کتب زیرِ طبع ہیں۔ غازی علم دین ریٹائرڈ پروفیسر آزاد کشمیر کے بھائی ہیں اور خالد قصوری ملازم سکریٹریٹ لاہور کے والد ہیں۔

معروف عالم دین،صآحب شعریت، ادیب شہیر، درویش صفت انسان میرے نہایت محترم محمد صادق قصوری آج اپنے خالق حقیقی کے پاس چلے گئے-
مجھے یہ افسوس ناک خبر ابھی ابھی صادق صاحب کے برادر خورد غازی علم الدین صاحب نے فون پر دی-
صادق صاحب سے پہلی ملاقات غازی صاحب کے ساتھ ان کے گاوں برج کلاں میں ہوئی تھی -پھر ہمارے مراسم شروع ہوئے – کھی کبھی گھنٹوں فون پر باتیں ہوتیں-
صادق صاحب شوگر کی وجہ سے بہت پریشان تھے اور بھی کئی امراض لاحق تھے مگر ان کا وقت اب پورا ہوا تھا –
لاتعداد کتب کے مصنف تھے – مولانا عبدالستار خان ںئازی کے نیاز مند تھے اور ان کے مشن کے سب سے بڑے کارکن تھے –
نہایت سلیم الطبع اور نفیس انسان تھے -سیدوں کے انتھائی عقیدت مند تھے – ایسے پاکیزہ انسان کے جانے کا حقیقی دکھ ہے –
اللہ تعالی اپنے محوب کے صدقے میں ان کی مغفرت فرمائے –
زمین کھا گئی آسماں کیسے کیسے