تحریر : پروفیسر عون محمد سعیدی مصطفوی ، جامعہ نظام مصطفی بہاولپور

(انگریزی زبان : مکمل مہارت حاصل کرنے کا زبردست ترین طریقہ..صرف چھ مہینے محنت کریں،ساری عمر مزے کریں)

وہ احباب جنہوں نے میٹرک لیول کی انگریزی پڑھی ہوئی ہو، اگر وہ چاہتے ہیں کہ انہیں انگریزی زبان میں کمال مہارت حاصل ہو تو وہ درج ذیل دس طریقوں پر چھ ماہ مسلسل بلا ناغہ عمل کریں. ان شاء اللہ تعالیٰ انہیں انگریزی میں ایسی بے مثال مہارت حاصل ہو گی کہ زندگی بھر اس کے ہر طرح کے حیرت انگیز فوائد سے مالا مال ہوتے رہیں گے.
1..سب سے پہلے وہ اپنے موبائل میں انگریزی ڈکشنری ڈاؤن لوڈ کر لیں اور اس کا استعمال سیکھ لیں.
2..جب بھی انگریزی کا کوئی لفظ بولیں تو کم از کم ایک بار اس کے سپیلنگ اپنے ذہن میں ضرور دہرائیں.
3.. روزانہ انگریزی اخبار کا کم از کم پندرہ سے بیس منٹ بغور مطالعہ کریں.
4..کسی دوست کے ساتھ کم از کم دس منٹ انگریزی میں گفتگو کریں، جس میں اردو وغیرہ کا کوئی بھی لفظ ہرگز ہرگز نہ بولیں.
5..تمام ٹینسز کی ٹیبلز خوب اچھی طرح فرفر یاد کر لیں.
6..کم از کم دس منٹ توجہ سے انگریزی خبریں سنیں.
7..انگریزی خبریں سنتے ہوئے انہیں کسی رجسٹر پہ ساتھ ساتھ لکھیں.
8.. انگریزی گرامر کی کسی کتاب سے مختلف موضوعات پر لکھے ہوئے چالیس پیرا گراف خوب اچھی طرح زبانی یاد کر لیں.
9..روزانہ بارہ اردو جملوں کی انگریزی بنانے کی بھرپور کوشش کریں.
10..کسی ماہر استاد سے انگریزی خوش خطی سیکھیں.

مذکورہ دس طریقوں پر چھ ماہ مسلسل بلا ناغہ عمل کرنے سے انگریزی زبان میں زبردست ترین مہارت حاصل ہو جائے گی. جس کے فوائد سے آپ ساری عمر مستفید ہوتے رہیں گے.
اور اگر آپ یہ تمام پریکٹس با وضو ہو کر کریں گے تو یہی انگریزی مہارت دنیا کے ساتھ ساتھ آپ کی آخرت کا توشہ بھی بن جائے گی. مزید یہ کہ دیگر بھی ایسی ایسی برکتیں حاصل ہوں گی کہ آپ کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوں گی.