آہ اہل سنت 😥
آہ اہل سنت 😥
ہماری کئی ایک مساجد میں جمعے کے دن جو تقریریں ہوتی ہیں اُن میں الاماشاءاللہ زیادہ تر زور قصے کہانیوں ، شعروں ، اور فضائل و مناقب بیان کیے جانے پر لگایا جاتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ دلائل تو دور عوام عقائد و نظریات اہل سنت سے بھی لاعلم رہتی ہے ، پھر انھیں ہر ایرا غیرا اپنے پیچھے لگا کر کہیں بھی لے جاتا ہے ۔ اور اپنے رنگ میں ڈھال لیتا ہے ۔۔۔لہذا خطباء سے دست بستہ گزارش ہے کہ یہ دور بھی بہت سے فتنوں سے بھرا پڑا ہے آپ بوڑھے افراد کو تو یہ سب سنا کر مست کر سکتے ہیں ، مگر نوجوان اور پڑھی لکھی نسل اب اِن باتوں پر زیادہ دھیان نہیں دیتی ۔ سوشل میڈیا کا دور ہے وہاں طرح طرح کے نمونے بیٹھے دین بیان کررہے ہیں ۔۔۔۔۔کوئی قرآن و سنت سے غلط استدلال کررہا ہے تو کوئی صحابہ و اہل بیت کے خلاف کررہا ہے ۔۔۔کوئی بابوں کو کیش کررہا ہے تو کوئی بابوں کے نام پر گمراہ کررہا ہے ۔۔۔المختصر جب لوگ سوشل میڈیا پر ایسے گمراہانہ کلپ سُنتے تو وہ باتیں ان کے دل و دماغ میں جم جاتی ہیں اور ان کے اندر شکوک و شبہات پیدا ہونے شروع ہوجاتے ہیں ۔۔۔۔۔ان کے ذہنوں میں بہت سے سوال ہوتے ہیں، دلوں میں بہت سے خیال ہوتے ہیں ۔۔پھر وہ معاشرے میں جب نظر دوڑاتا ہے تو اسے کہیں کوئی مثال بھی مل جاتی ہے تب وہ پکا ہوجاتا ہے کہ واقعی فلاں سکالر صحیح کہتا ہے۔۔۔۔اور یوں ایک آسانی اور صحیح راستے کی تلاش میں پھرنے والا متذبذب انسان گمراہ ہوجاتا ہے ۔۔۔۔اگر خطباء یہ ذمہ داری اٹھالیں کہ وہ ہر جمعہ کی تقریر میں جدید فتنوں اور مسئلوں پر تیاری کرکے اسے بھی ساتھ بیان کریں گے اور ایڈوانس میں عقائد و نظریات کی مضبوطی اور اصلاح کے حوالے سے بیان کریں گے ۔۔۔۔تو ان شاءالله بہت سوں کا بھلا ہوگا۔۔۔
راقم کو آج اپنے شہر کی بہت بڑی مسجد میں جمعہ کی نماز پڑھنے کا شرف حاصل ہوا۔۔۔ تو وہاں کے مشہور خطیب صاحب کی تقریر سُن کر دلی صدمہ ہوا تقریباً سوا گھنٹے کی تقریر میں پہلے اپنے ہی فضائل اور سیرت پھر دو چار ادھر اُدھر کی باتیں آٹھ دس شعر اور آخری منٹوں میں واقعہ کربلا کا تصور کرواکے سارے مجمعے کا دل موم کردیا ۔۔۔۔اب یہاں سے موم ہوا دل لے کر اٹھنے والا نوجوان جب باہر جاکر مرزے انجینئر کو سُنے گا تو اُس کا دل ایسا سخت ہوجائے گا کہ پھر اس پر کچھ بھی اثر نہ ہوگا ۔
لہذا خدارا اپنی عوام کا خیال رکھیں خود بھی علم حاصل کریں اور انہیں بھی جدید فتنوں اور ضروریات اہل سنت سے آگاہی بخشیں ۔ اللہ تعالی ہم سب کا حامی و ناصر ہو آمین
✍️ارسلان احمد اصمعی قادری
21/4/23/ء