کسی فرد نے شیخ الحدیث سیدی علامہ غلام رسول سعیدی رحمہ اللہ سے متعلق بتایا کہ انہوں نے”دعوت اسلامی” کو سبز عمامہ اپنی پہچان بنانے کی وجہ سے اپنی کسی کتاب میں گمراہ لکھا ہے۔ میرے لیے یہ بات پریشان کن تھی، کیونکہ علامہ سعیدی رحمہ اللہ ایک ایسی صاف ستھری اور نفیس شخصیت تھے کہ وہ شخصیات اور سُنی جماعتوں سے متعلق ایسی سخت بات نہیں کرتے تھے۔ انہوں نے علمی بنیادوں پر بہت اختلاف کیا، لیکن شخصی عناد اور تفرقہ سے اللہ کریم نے انہیں محفوظ رکھا۔ گزشتہ روز شرح صحیح مسلم کے مطالعہ کے دوران یہ عبارت سامنے آئی تو مجھے شدید دھچکا لگا، لیکن حاشیہ میں اس کی وضاحت دیکھ کر اطمینان ہوا۔
جس شخص نے مجھے یہ خبر پہنچائی تھی میں نے اسی وقت عرض کیا تھا کہ یہ آپ کی غلط فہمی ہے، مطالعہ کریں، شرح ، حاشیہ ، توضیح کہیں نہ کہیں اس پر اضافی نوٹ ہو گا لیکن وہ مصر تھے کہ حضرت سعیدی علیہ الرحمہ نے اسی جماعت سے متعلق لکھا ہے۔ اپنی آنکھوں سے یہ عبارت اور حاشیہ دیکھنے کے بعد میرا سنی سنائی باتوں سے مزید یقین ختم ہو گیا ہے اور بد گمانی سے بچنے کا ارادہ مزید پختہ ہو گیا ہے۔ اصل کتاب کا عکس پیش خدمت ہے، فرید بک سٹال ناشر ہے، الطبع التاسع عشر، دسمبر ۲۰۱۲۔ مطالعہ کریں اور بد گمانیوں سے بچیں۔ جزاکم اللہ خیرا
اللہ کریم دعوت اسلامی سمیت ہر اس فرد و جماعت کی مدد فرمائے جو دینِ اسلام کی تبلیغ کے لیے کوشاں ہے۔ آمین
افتخار الحسن رضوی
۳ صفر ۱۴۴۵ بمطابق ۱۹ اگست ۲۰۲۳
DawateIslami #IHRizvi #facts #dawateislami