سلسله القاب المحدثين احدب کا اعراب،نسبت اور وجہ
سلسله القاب المحدثين
(حرف الالف 2))
احدب کا اعراب،نسبت اور وجہ
لقب احدب سے ملقب واصل بن حیان اسدی کوفی الاحدب رحمہ اللہ ہیں ۔ آپ کا وصال 120 ھ کو
ہوا۔امام احدب کے اساتذہ میں ابراہیم النخعی ، زربن حبیش ، ابووائل ،معرور بن سوید ،اور مجاہد بن جبر جبکہ
تلامذہ میں شعبہ بن الحاج ،سفیان ثوری ، مہدی بن مامون اور قیس بن الربیع شامل ہیں ۔ آپ سے آئمہ ستہ و
امام طحاوی نے احادیث روایت کی ہیں ۔
لقب احدب کا تلفظ و اعراب درج ذیل ہے ملاحظہ فرمائیے:
الأحدب: بفتح الالف وسكون الحاء وبفتح الدال وفي آخرها الباء
(الف مفتوحہ،حاءساکنہ، دال مفتوحہ اور آخر میں باء)
لقب احدب کے بارے میں ابن ماکولا لکھتے ہیں کہ
أحدب بالدال المبهمة المفتوحة فهو واصل بن حيان الأحدب الأسدي الكوفي.(1)
احدب دال مبہمہ ومفتوحہ وہ واصل بن حیان احدب اسدی کوفی ہیں ۔
نسبت ووجہ: احدب ، حدب سے ہے اور حدب کا معنی کبڑا ہونا ہے ۔ امام احدب اس وصف سے متصف
تھے اس لیے آپ کو یہ لقب دیا گیا ہے جس کو محدثین کرام نے راوی کی معرفت و پہچان کے لیے جائز قرار
دیا ہے ۔ یہ عیب اور حوصلہ شکنی کے لیے نہیں ہوتا بلکہ وصف بیان کرنے کے لیے ہوتا ہے جیسے اعمش ، اعرج
اور احول وغیرہ ۔
شخصیات
محمد بن عبید بن ابی امیہ طنافسی احدب الکوفی
خالدالاحدب ۔
الاكمال في رفع الارتياب30/1
Dr Mufti Nadeem Aslmi
خادم الحدیث شریف
ڈاکٹرمفتی ندیم بن صدیق اسلمی
بانی ادارہ سراج منیر پاکستان