سلسله القاب المحدثين الاثرم کا اعراب، نسبت اور وجہ
سلسله القاب المحدثين
(حرف الالف1)
الاثرم کا اعراب، نسبت اور وجہ
لقب اثرم سے ملقب امام احمد بن محمد بن هانی الطائی اسکافی ابوبکر الاثر حنبلی حافظ الحدیث رحمہ اللہ ہیں ۔ ولادت کی
تفصیل کہیں سے میسر نہیں آئی۔ آپ کا وصال 261ھ بمطابق 875م کواسکاف میں ہوا۔ آپ نے حرمی بن حفص
عفان بن مسلم،سلیمان بن حرب ابوالولید الطیالسی ، عبداللہ بن مسلمہ قعنبی ، ابونعیم افضل بن دکین ، ابوتوبه ربیع، نعیم
بن حماد، محمد بن عبداللہ بن نمیروابوبکر ابن ابی شیبہ اور آپ سے امام نسائی ،ابو جعفر طحاوی ،موسی بن ہارون ،محمد بن جعفر
راشدی ،عمر بن محمد جوہری اور یحی بن محمد بن صاعد نے روایت کیا ہے ۔امام اثرم نے جو کتب تحریر کیں ان میں
“السنن” ، ” مسائل الامام احمد بن حنبل”، “سوالات ابي بكر الاثرم عن الامام
احمد “شامل ہیں ۔امام بدر الدین عینی نے “العلل” اور “الناسخ والمنسوخ بھی بتائی ہیں۔(مغانى الاخيار في شرح اسامی رجال معاني الآثار 205/1)
لقب اثرم کا اعراب و تلفظ
درج ذیل ہے ملاحظہ فرمائیے:
الأثرم : بفتح الالف وسكون الثاء وفتح الراء وفى آخرها الميم على وزن الاحمر
(الف پرفتحہ ،ثاءساکنہ،راء مفتوحہ اور آخر میں میم)
نسبت ووجه: اثرم کا معنی ہے ٹوٹے ہوۓ دانت والاشخص ۔ علامہ ابوسعد سمعانی ، ابن اثیر جزری اور سیوطی نے کہا
الاثر م لمن كانت له سنة مفتتة . اثرم اس شخص کو کہا جاتا ہے جس کے دانت ٹوٹے ہوۓ ہوں یا دانتوں
میں شگاف ہو۔
شخصیات : ابوالعباس محمد بن احمد الاثرم بصری۔ ابوالحسن علی بن المغيرۃ الاثرم بصری۔صاحب اللغة والنحو۔
خادم الحدیث شریف
ڈاکٹر مفتی ندیم بن صدیق اسلمی
بانی ادارہ سراج منیر پاکستان