Site icon اردو محفل

اگر کسی آدمی کو قتل وغیرہ کی دھمکی دے کر طلاق دینے پر مجبور کیا گیا اور دھمکی دینے والا اس دھمکی کو عملی جامہ پہنانے پر قادر بھی ہواور اس نے طلاق دیدی تو طلاق واقع ہوگی یا نہیں ؟

سوال نمبر ۹ :-اگر کسی آدمی کو قتل وغیرہ کی دھمکی دے کر طلاق دینے پر مجبور کیا گیا اور دھمکی دینے والا اس دھمکی کو عملی جامہ پہنانے پر قادر بھی ہواور اس نے طلاق دیدی تو طلاق واقع ہوگی یا نہیں ؟

جواب :-اس مسئلے کی چند صورتیں ہیں (۱) اگر مجبور کرنے پر زبانی طلاق دی تو واقع ہوجائے گی ۔(۲)اگر مجبور کرنے پر تحریری طلاق دی یا طلاق کے پرچے پر دستخط کردیے اور دل میں بھی طلاق کی نیت کرلی تو طلاق ہوگئی ۔(۳)اگر مجبور کرنے پر تحریری طلاق دی اور زبان سے کچھ نہ کہا اور نہ ہی دل میں نیت کی تو طلاق نہ ہوگی ۔

Exit mobile version