اس درود شریف کو بعد نماز جمعہ مدینہ منورہ کی طرف رخ کرکے اور ادب کے ساتھ ہاتھ باندھ کر ایک سو مرتبہ پڑھیں تو دین و دنیا کی بے شمار نعمتوں سے سرفراز ہوں گے۔
۲) مسجد میں پہلے داہنا قدم رکھ کر داخل ہوں اور یہ دعا پڑھیں ۔
۵) کشتی اور جہاز پر سوار ہوتے وقت یہ دعا پڑھیں ،امن وامان سے سفر تمام ہو گا ۔’’ بِسْمِ اللّٰہِ مَجْرٖھَا وَمُرْسٰھَا اِنَّ رَبِّیْ لَغَفُوْرٌ رَحِیْمٌ‘‘
۶) موٹر ،ٹرین ،رکشا،ہوائی جہاز پر سوار ہوتے وقت یہ دعا پڑھو ، سلامتی سے رہو گے ۔سُبْحٰنَ الَّذِیْ سَخَّرَ لَنَا ہٰذَا وَمَا کُنَّا لَہٗ مُقْرِنِیْنَo
۹) جب کوئی ڈراؤنا یا برا خواب دیکھے اور آنکھ کھل جائے تو تین مرتبہ یہ پڑھے۔ اَعُوْذُبِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیِمِ ‘‘ پھر تین مرتبہ بائیں طرف تھوکے پھر اگر سونا چاہے تو کروٹ بدل کر سو جائے ،انشاء اللہ برے خواب سے کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔
۱۰) جب آسمان سے کوئی تارا ٹوٹتا ہوانظر آئے تونگاہ نیچی کر لے اور یہ دعا پڑھے ’’ مَا شَآئَ اللّٰہُ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ ۔‘‘
۱۱) کوڑھی ،اندھے ،لنگڑے وغیرہ مریض یا مصیبت زدہ کو دیکھے تو یہ دعا پڑھے ،انشاء اللہ تعالیٰ اس مرض اور مصیبت سے دور رہے گا ، مگر زکام و آشوبِ چشم اور خارش کے مریض کو دیکھ کر یہ دعا نہ پڑھے ، کیونکہ ان بیماریوں سے بدن کی اصلاح ہوتی ہے ،وہ دعا یہ ہے ۔
۲۴)ہر بلا ہر نقصان سے امان ملنے کے لئے صبح کو شام کو تین تین مرتبہ اس دعا کو پڑھے انشاء اللہ تعالیٰ ہر بلا ہر نقصان سے محفوظ رہے گا ۔ بِاسْمِ اللّٰہِ الَّذِیْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْئٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَائِ وَہُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ ۔