Site icon اردو محفل

حضرت جابر بن عبداللہ کے صحیفے

حضرت جابر بن عبداللہ کے صحیفے

آپکی مرویات بھی کثیر تعداد میں ہیں اورانکی جمع وتدوین کی روداد کچھ اس طرح ہے ۔ امام طحاوی انکے شاگردوں کا قول لکھتے ہیں: ۔

کنانأتی جابر بن عبداللہ لنسألہ عن سنن رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فنکتنبھا۔ (شرح معانی الآثار للطحاوی، ۲/۳۰۴)

ہم لوگ حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوتے تاکہ حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی سنتیں معلوم کرکے قلمبند کریں ۔

آپکی روایتوں کے متعدد مجموعوں کو ذکر ملتاہے ۔

ایک مجموعہ اسمعیل بن عبدالکریم کے پاس تھا۔(تہذیب التہذیب لا بن حجر، ۲/۲۰۶)

دوسرا سلیمان یشکری کے پاس ۔(تہذیب التہذیب لا بن حجر، ۲/۲۱۱)

ابوبکر عیاش نے امام اعمش سے اس زمانہ کے لوگوں کی رائے نقل کی ہے ۔

ان مجاہدایحدث عن صحیفۃ جابر۔ (الطبقات اکبری لا بن سعد، ۵/۲۴۴)

حضرت مجاہد حضرت جابر کے صحیفہ سے روایت بیان کرتے تھے ۔

ایک صحیفہ حضرت جابرکے پاس اورتھا جسکو تابعی جلیل حضرت قتادہ بن دعامہ سدوسی بہت اہمیت دیتے تھے ۔ فرماتے تھے : مجھے سورۃ بقرہ کے مقابلہ میں صحیفہ جابر زیادہ حفظ ہے ۔(التاریخ الکبیر للبخاری)

Exit mobile version