Site icon اردو محفل

حضرت ابوسعید خدری کی مرویات

حضرت ابوسعید خدری کی مرویات

آپکی مرویات بھی ایک ہزار سے زائد ہیں ، یہ کتابت حدیث کو پسند نہ کرتے تھے لیکن انکے تلامذہ میں نافع اورعطا بن ابی رباح خاص طور پر مشہور ہیں ۔ ان دونوں حضرات کی احادیث خود انکی موجود گی میں لوگ لکھتے تھے ۔( تہذیب التہذیب ۳ /۴۸)

پھر یہ کہ حضرت عبداللہ بن عباس ،حضرت جابر بن عبداللہ اور حضرت مجاہد خود بھی آپ سے روایت کرتے ہیں اور ان سب حضرات نے احادیث کی جمع وتدوین میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ، لہذا آپکی مرویات تقریباً سب ہی جمع ہوگئی تھیں ۔

Exit mobile version