Site icon اردو محفل

فیصل واڈا

ہمارا سیاسی اختلاف أپنی جگہ لیکن اس اختلاف کی وجہ سے ہمیں کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں کرنی چاہیے

جیسے فیصل واڈا سے جو غلط لفظ بولا گیا

مینے یہاں تک سنا ہے اسکا کلپ اس پہ اس نے سوری بھی کی ہے ،

أور أپنے ٹویٹ میں أسکی تأویل پیش کرکے معافی بھی مانگی ہے۔۔

لہذا دوستو

انصاف کا دامن نہ چھوڑیں خاص کر جب شریعت کا حکم ہو

قرآن ہی فرماتا ہے کہ اگرچہ وہ تمہارے مخالف ہی کیوں نہ ہو انصاف کرو

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُونُوا قَوَّامِينَ لِلَّهِ شُهَدَاءَ بِالْقِسْطِ ۖ وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَآنُ قَوْمٍ عَلَىٰ أَلَّا تَعْدِلُوا ۚ اعْدِلُوا هُوَ أَقْرَبُ لِلتَّقْوَىٰ ۖ وَاتَّقُوا اللَّهَ ۚ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ (8) ( مائدہ)

” ائے إیمان والو! اللہ کے لیے منصف گواہ بن جاؤ ، أور کسی قوم کی دشمنی تمہیں ( اس قوم کے ساتھ ) نا انصافی پر نہ ابھار۔ انصاف کرو ، وہی انصاف تقوی کے زیادہ قریب ہے ، أور اللہ سے ڈرو ، بے شک اللہ تمہارے أعمال سے با خبر ہے”

لوگ اسکے کلپ کو کاٹ کر پیش کررہے ہیں۔

بلکہ اسکے معافی مانگنے والے فعل پر أسکو ایپریشیٹ کرنا چاہیے تاکہ أیسے لوگوں کی إسلام اور فتوی سے محبت بڑھے۔

اور عمومی طریقے سے احتیاط کرنے کی تنبیہ فرمادیں۔

شکریہ

ابن طفیل الأزہری ( محمد علی)

Exit mobile version