Site icon اردو محفل

پیر اور جمعرات کے دن اعمال پیش کیے جاتے ہیں

دعوت اسلامی کے پیجز پر پوسٹ شدہ ایک حدیث کی تحقیق:

(دعوت اسلامی کا بنا ہوا صفحہ اس حدیث پر پوسٹ کے نیچے موجود ہے)

اس حدیث کے رواۃ کو امام منذری علیہ الرحمہ نے الترغیب والترہیب [رقم الحدیث628] میں ثقہ قرار دیا ہے۔

ایسے ہی امام ہیثمی علیہ الرحمہ نے مجمع الزوائد [رقم الحدیث12967 ] اور امام ابن حجر ہیتمی علیہ الرحمہ نے الزواجز عن اقتراف الکبائر [ج 2 ص 59 ] میں ثقہ قرار دیا۔

لیکن میرے علم کے مطابق اس حدیث کی سند کے رواۃ تو ثقہ ہیں لیکن اس کی سند ضعیف ہے کیونکہ اس میں ایک راوی ابوالزبیر ہے جو درجہ ثالثہ کا مدلس ہے [طبقات المدلسین ص 45 رقم 101] اس نے یہاں سماع کی تصریح نہیں کی۔

واللہ اعلم

✍رضاءالعسقلانی غفراللہ لہ

2 مارچ 2019ء

Exit mobile version