Site icon اردو محفل

دنیا کو ترجیح دینے کا نقصان

دنیا کو ترجیح دینے کا نقصان

حضرت امام حسن بصری علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:

“صبح ہوتے ہی ہر شخص اپنے مقصد میں مصروف ہو جاتا ہے اور جس کا جو مقصد ہوتا ہے وہ اسی کی فکر میں مگن ہوتا ہے۔ جو آخرت سنوارنے کی کوشش نہیں کرتا وہ دنیا بھی نہیں سنوار پاتا اور جو دنیا کو آخرت پر ترجیح دیتا ہے نہ اس کی دنیا رہتی ہے نہ آخرت۔”

[حلیۃ الاولیاء لابی نعیم (مترجم) ج 2 ص 226]

میرے علم کے مطابق اس قول کی سند حسن ہے۔

واللہ اعلم

Exit mobile version