امام ھیثم بن جمیل بغدادی
آپ عظیم محدث ہیں ، امام مالک ،حافظ لیث بن سعد حماد بن سلمہ کے تلامذہ اورامام احمد بن حنبل کے شیوخ سے ہیں ۔ علم حدیث کی طلب میں شب وروز سرگرداں رہے ۔ مالی پریشانیوں سے بھی دوچار ہوئے ،لکھا ہے۔
افلس الہیثم بن جمیل فی طلب الحدیث مرتین ۔(تہذیب التہذیب لا بن حجر، ۶/۶۰)
علم حدیث کی طلب میں ھیثم بن جمیل دومرتبہ افلاس کے شکار ہوئے ۔سارا مال و متاع خرچ کرڈالا ۔
