سلیم صافی کی عید کے لیے کروڑوں مسلمانوں کا روزہ برباد نہیں کیا جاسکتا
sulemansubhani
سلیم صافی کی عید کے لیے کروڑوں مسلمانوں کا روزہ برباد نہیں کیا جاسکتا
علامہ جاوید غامدی صاحب اور اُن کے ہم خیال رؤیت کو علم کے معنی میں لیتے ہیں اوراس بنیاد پر مستقل کیلنڈر کے حامی ہیں ، ان کا جواب میں اپنے کالموں اور فتاویٰ کے مجموعے ’’تفہیم المسائل‘‘ میں دے چکا ہوں اور ’’رؤیت ہلال‘‘ کے عنوان سے ایک مستقل کتاب بھی تحریر کرچکا ہوں، جس میں پاکستان کے نظامِ رؤیتِ ہلال پر اٹھنے والے اشکالات واعتراضات کاکافی وشافی جواب موجود ہے۔ اس طرح کا کوئی بھی کیلنڈر ہمارے خطے میں تنازع کوختم نہیں کرے گا،بلکہ اس میں اضافے کا باعث بنے گا۔ جنابِ سلیم صافی ہمیشہ مجھ سے نالاں رہے اور اپنی نفرت کے اظہار کے لیے موقعے کی تلاش میں رہتے ہیں ،اُن کا کہنا ہے کہ میں اُن کی عید خراب کرتا ہوں ،اُن سے معذرت خواہ ہوں کہ اُن کی عید کے لیے کروڑوں مسلمانوں کا روزہ برباد نہیں کیا جاسکتا۔
( از مفتی منیب الرحمٰن صاحب ، روزنامہ جنگ 2019-05-12)