Site icon اردو محفل

دل کی دنیا کو سجائو آقا

دل کی دنیا کو سجائو آقا

اپنی الفت میں جلائو آقا

حُبِّ دنیا سے بچانا مجھ کو

مجھ کو اپنا ہی بنائو آقا

شوقِ دیدار میں سوئوں جس شب

اپنا دیدار کرائوں آقا

فکرِ دنیا میں نہ آنسو نکلے

اپنی الفت میں رلائو آقا

جتنے مومن ہیں پریشاں شاہا

سب کی بگڑی کو بنائو آقا

آخری دم بھی ادا ہو سنت

پیر کے دن جو قضا ہو آقا

دل تڑپتا ہے حضوری کو حضور

صدقے مرشد کے بلائو آقا

مجھ کو پھر دشمنوں نے گھیرا ہے

اپنے دامن میں چھپائو آقا

شاکرِؔ رضوی ہے عاصی شاہا

مژدہ بخشش کا سنائو آقا

Exit mobile version