Site icon اردو محفل

نبھا لو تم نبھا لو تم نبھا لو یا رسول اللہ

نبھا لو تم نبھا لو تم نبھا لو یا رسول اللہ

بلا لو اب مدینے میں بلا لو یا رسول اللہ

ستاتے ہیں جو دنیا والے اس کا کچھ نہیں ہے غم

مجھے بس اپنا کہہ کر تم بلا لو یا رسول اللہ

سنہری جالیوں کے سامنے پہنچا ہوں میں آقا

مجھے اپنی زیارت تم کرادو یا رسول اللہ

میری قسمت بری ہو تو خدارا تم بھلی کر دو

سنوارو میری قسمت کو سنوارو یا رسول اللہ

عطا ہو علم کی دولت عطا ہو دید کی دولت

دمِ آخر مدینہ بھی عطا ہو یا رسول اللہ

شفاعت کا سوالی ہوں سوالی ہوں میں رحمت کا

اجابت سے نوازو تم نوازویا رسول اللہ

معینِ راہِ طیبہ ہیں میرے خواجہ معین الدین

معینِ راہِ جنت بھی بنا دویا رسول اللہ

تصدق غوثِ اعظم کا توسل اعلیٰ حضرت کا

بقیعِ پاک کے قابل بنا دو یا رسول اللہ

نگاہِ مفتیٔ اعظم نے زندہ کر دیا دل کو

انہیں کا ساتھ محشر میں عطا ہو یا رسول اللہ

Exit mobile version