Site icon اردو محفل

میرے آقا میرے سلطان مدینے والے

میرے آقا میرے سلطان مدینے والے

تم پہ سو جان سے قربان مدینے والے

دیکھ کر آپ کے گنبد کا وہ حسیں منظر

نکلے دل کے سبھی ارمان مدینے والے

زائرِ قبرِ منور کی شفاعت ہوگی

ہے یہی آپ کا فرمان مدینے والے

نعت میں لکھتا رہوں نعت فقط پڑھتا رہوں

ہو یہی زیست کا سامان مدینے والے

خدمتِ دین کے جذبے کو سلامت رکھنا

تاکہ بڑھتا رہے ایمان مدینے والے

شاکرِؔ رضوی پہ آقا ہو نگاہِ رحمت

یہ بے چارہ ہے پریشان مدینے والے

Exit mobile version