Site icon اردو محفل

کرم ہی کرم ہے کرم ہی کرم ہے

کرم ہی کرم ہے

کرم ہی کرم ہے کرم ہی کرم ہے

کرم ہی کے صدقے سے قائم بھرم ہے

میرے دل شکستہ کی آہیں سنو تم

تمہارے ہی رب کی تمہیں اب قسم ہے

برس جائیں چھینٹیں مٹیں دل کے دھبے

تمہارے تصرف میں ابر کرم ہے

کہوں کس سے جا کر میں غم کی کہانی

میرے روبرو آپ ہی کا حرم ہے

مجھے اپنے در پر بلاتے ہی رہنا

تمہاری ہی عادت تو جود و کرم ہے

گناہوں میں ڈوبا ہے شاکر بے چارہ

نبھاتے ہو پھر بھی یہ شانِ کرم ہے

شفاعت کا سائل ہے شاکرؔؔ تمہارا

سوا کون تیرے شفیع امم ہے

Exit mobile version