Site icon اردو محفل

میلاد کا ہے مہینہ

میلاد کا ہے مہینہ

شہ دیں کی میلاد کا ہے مہینہ

نبھایا مجھے اور بلایا مدینہ

رہے مجھ پہ رحمت کا آقا تسلسل

طلب کا نہیں مجھ میں داتا قرینہ

مبارک ہو یومِ ولادت مبارک

غلاموں کی جانب سے آقا مبارک

خدارا عطا ہو ہمیں بھی تو عیدی

ملے ہم کو شہ کی طرف سے مبارک

نگاہِ کرم مجھ پہ آقا نے ڈالی

دکھائی مجھے اپنے روضے کی جالی

مِرے دِل کے ارماں بھی پورے کرینگے

نہیں لوٹا اس در سے کوئی بھی خالی

ملی اتنی رفعت کہ عرش بریں پر

نشانِ قدم ہے یہ اس کی جبیں پر

میں بیٹھا ہوں قدموں میں اَب تو خدارا

پڑے نقشِ پا میرے دل کی زمیں پر

گھِرا ہے حوادث میں شاکرؔ تمہارا

بجز آپ کے اب نہیں ہے سہارا

ہٹیں رنج و غم کے ہیں جتنے بھی بادل

کرم کا کریں اب خُدارا اشارہ

Exit mobile version