Site icon اردو محفل

نماز کے فرائض

نماز کے فرائض

یہ وہ فرائض ہیں جو نماز کے اندر ادا کئے جانے کی وجہ سے داخلی فرائض ہیں۔

ان فرائض کو ادا کئے بغیر نماز ہوگی ہی نہیں ۔( بہار شریعت )

اگر ان میں سے ایک کام بھی جان بوجھ کر ( قصداً) یابھول کر ( سہواً ) چھوٹ جائے تو سجدہ سہو کرنے سے بھی نماز نہ ہوگی بلکہ از سر نونماز پڑھنا ضروری ہے ۔ ( رد المحتار ، غنیہ)

نماز کے کل سات فرائض حسبِ ذیل ہیں :-

۱ تکبیر تحریمہ

۲ قیام

۳ قرأت

۴ رکوع

۵ سجدہ

۶ قعدہ ٔ اخیرہ

۷ خروج بصنعہ

Exit mobile version