Site icon اردو محفل

مجرم ہوا ہے حاضر جالی کے سامنے

جالی کے سامنے

مجرم ہوا ہے حاضر جالی کے سامنے

نظرِ کرم ہو ناظر جالی کے سامنے

جرم و گناہ میرے حد سے سوا تو کیا غم

بلوا لیا ہے آخر جالی کے سامنے

حسنین کے تصدق قسمت چمک گئی اب

منگتے ہوئے جو حاضر جالی کے سامنے

بن جائے اسکی بگڑی جس پر نظر ہے ڈالی

اس واسطے ہوں حاضر جالی کے سامنے

کیوں کر پھروں میں دردر جب ہوں تِرا گداگر

منگتا ہوں آگیا پھر جالی کے سامنے

مقبول ہوگی بیشک ہر اک دعائیں تیری

مانگی ہے جو بھی شاکرؔ جالی کے سامنے

Exit mobile version