Site icon اردو محفل

عصیاں میں ڈوبا سربسر اعمالِ نیک ہیں صفر

یا رسول اللہ ﷺ  کرم

یَا رَسُوْلَ اللّٰہ کَرَمْ

یَا حَبِیْبَ اللّٰہ کَرَمْ

عصیاں میں ڈوبا سربسر اعمالِ نیک ہیں صفر

صدقے میں غوثِ پاک کے کر دو کرم کی اک نظر

اللہ کے ہو تم حبیب دونوں جہاں کے ہو طبیب

صدقے میں غوثِ پاک کے ہو روح کو شفا نصیب

تم ہو رسولوں کے رسول ہوں دور سب رنج و ملول

صدقے میں غوثِ پاک کے کر لو غلاموں میں قبول

شاکرؔکھڑا ہے یہ حضور اس کے مٹا دو سب قصور

صدقے میں غوثِ پاک کے دارین میں ملے سرور

Exit mobile version