Site icon اردو محفل

مجھے میرے آقا بلاتے رہیں گے

مجھے میرے آقا بلاتے رہیں گے

مدینے کا منگتا بناتے رہیں گے

دکھا سبز گنبد تو بولیں یہ آنکھیں

کہ پلکوں کے موتی لٹاتے رہیں گے

جنہیں عشقِ احمد کی دولت ملی ہے

انہیں سمت جنت بلاتے رہیں گے

مجھے قبر کی اب نہیں کوئی وحشت

حضور اپنا جلوہ دکھاتے رہیں گے

ہے اعزاز چوکھٹ پہ بیٹھا ہوں ان کی

یہ قاسم ہیں نعمت لٹاتے رہیں گے

ہوا تم پہ رمضاں میں نازل یہ قرآں

سنیں گے اسے اور سناتے رہیں گے

بنے وردِ صَلِّ عَلٰی جس کی عادت

اسے اپنا کہہ کر بلاتے رہیں گے

Exit mobile version