Site icon اردو محفل

یا مصطفی رضا خاں

یا مصطفی رضا خاں

بگڑی مِری بنا دو یا مصطفی رضا خاں

رنج و الم مٹا دو یا مصطفی رضا خاں

علم و عمل کے پیکر، تقویٰ کے ہو سمندر

قطرہ مجھے عطا ہو یا مصطفی رضا خاں

خالی ہے میری جھولی حاضر ہے یہ سوالی

دستِ کرم بڑھا دو یا مصطفی رضا خاں

پیارے نبی کی الفت دل میں رہے سلامت

دل کو مِرے جلا دو یا مصطفی رضا خاں

شاکرؔ کے دل سے آقا حُبِّ جہاں مٹا دو

عشقِ نبی عطا ہو یا مصطفی رضا خاں

Exit mobile version