Site icon اردو محفل

عورت کو اٹھانے کی ترکیبیں

عورت کو اٹھانے کی ترکیبیں

عورتوں کی ناموس کی حفاظت کے لئے یہ بھی خیال رکھنا ہے کہ اسکی ضرورتوں کا کوئی ناجائز فائدہ نہ اٹھا سکے،تو اسلام نے سب کے ساتھ حسن اخلاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے میکے میں اسکا کفیل والد کو اور سسرال میں اسکا کفیل اسکے شوہر کو بنا دیا ، میکے والے سب اپنے ہیں اس لئے وہاں عورت کے لئے درگزرکا پہلو غالب ہوگا،لیکن سسرال اپنا نہیں غیر ہے اس لئے وہاں گرفت کا پہلو غالب ہوگا،اسلام چاہتا ہے کہ نہ میکے میں عورت کے خلاف نفرتوں کا بازار گرم ہو،اور نہ شوہر کے ہاں اسکو ذلت کا سامنا ہو،تو میکے میں والدین کا حق سب سے بڑا رکھا ،اور وہ ناراض نہ ہوں اس کے لئے انکے متعلقین کے بھی ان کی شان کے لائق احترام کا درس دیا گیا،سسرال میں شوہر کا حق سب سے بڑا بتایا گیا اور اس کی دائمی خوشی کے لئے اس کے متعلقین کو بھی اس کے تابع قرار دیا گیا،یہ سب صنف نازک کو اٹھانے کی کامیاب ترین ترکیبیں ہیں کہ عورت ہر جگہ عزت پا سکے اور وہ دنیا میں مثالی جنتی عورت بن جائے

صنف نازک کو اٹھانا ہی مقصود ہے ۔ حسن اخلاق سے قوی بن کے دیکھو

Exit mobile version