Site icon اردو محفل

جماعت میں سبقت کرو

جماعت میں سبقت کرو

اللہ کے رسولﷺ نے صحابۂ کرام کو پیچھے ہٹتے ہوئے دیکھا تو ارشاد فرما یا : آگے بڑھو،میری اتباع کرو تاکہ تمہارے بعد کے لوگ تمہاری اتباع کریں۔ لوگ خود ہی ہٹتے رہیں گے تو اللہ ان کو پیچھے کر دے گا ۔ (مسلم شریف )

میرے پیارے آقا ﷺ کے پیارے دیوانو! مذکورہ حدیث شریف کی روشنی میں اگر ہم دیکھیں تو ہم کو ہمارے پیچھے رہنے کی وجہ خود بخود معلوم ہو جائے گی ۔ کیا آج ہمارا حال یہ نہیں ہے کہ ہم نماز با جماعت ادا کرنے جاتے ہیں تو بھی صفِ اول کی بجائے آخر میں رہنا پسند کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہر کام میں پوری دنیا سے ہم پیچھے ہیں۔یاد رکھو اگر آگے آنا ہو تو آج سے کوشش کریں کہ انشاء اللہ نماز با جماعت کی پابندی سے ہم دونوں جہاں میں آگے آئیں گے ۔ اللہ رب العزت د ہم سب کو توفیق عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الکریم علیہ افضل الصلوٰۃ والتسلیم۔

Exit mobile version