Site icon اردو محفل

قسمت مری چمکائی ہے طیبہ میں بلاکر 

قسمت مری چمکائی ہے طیبہ میں بلاکر 

جھولی مری بھر دی ہے مدینے میں بلاکر 

تم داتا سخی ہو ،اور میں ادنیٰ بھکاری 

حسنین کا صدقہ دو زرا ہاتھ اٹھا کر 

دربار کا منگتا ہوں رہوں در ہی کا منگتا 

رکھنا مرے شاہا ! مجھے اپنا ہی بناکر

اپنی ہی نگاہوں میں سمائے رکھنا 

اِس بیکس و مجبور کو اعداء سے بچاکر 

کہہ دیجئے شامل ہے غلاموں میں تو شاکر 

بیٹھا ہوں میں چوکھٹ پر یہ امید لگا کر 

عامل ہوں میں جائو ک کا اے شاہِ مدینہ 

بخشش کی کریں پھر سے دعا لب کو ہلا کر 

جب حشر میں شاکر ہو پریشاں تو حضور 

رکھ لینا اسے اپنے ہی دامن میں حضور 

Exit mobile version