Site icon اردو محفل

بندہ کے حق کی اہمیت

بندہ کے حق کی اہمیت

اسلام صرف حقوق اللہ کی ادائیگی کا درس نہیں دیتابلکہ اسکے وسیع دامن میں حقوق العباد کو بھی بڑی اھمیت دی گئی ہے،حقوق اللہ کا نقصان اللہ کے کرم خاص سے معاف ہو سکتا ہے جبکہ حقوق اللہ کے بارے میں یہ بات طے ہو چکی ہے کہ صاحب حق معاف نہ کرے گا تو اللہ تعالیٰ بھی اسے معاف نہ فرمائیگا،حقوق العباد میں کوتاہی نہ کرنی چاہیئے،اور کوئی خطا ہو جائے تو دنیا ہی میں معاف کرالینا چاہیئے،دنیامیں معاف نہ کرایا جائے تو ہو سکتا ہے حشر کی ہمہ ہمی اور افراتفری میں صاحب حق اپنے لئے نیکیوں کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے معاف نہ کرے اور ہمیں حق کے عوض نیکیاں دینی پڑ جائیں یا اسکے بقدرگناہ لینے پڑ جائیں،لہذا یہ نہ سمجھنا چاہیئے کہ حقوق اللہ سے دینداری مکمل ہو جاتی ہے بلکہ اس کے لئے حقوق العباد کی پاسداری بہت ضروری ہے 

Exit mobile version