Site icon اردو محفل

قبر میں شعلے

قبر میں شعلے

بعض صالحین سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے اپنی مردہ بہن کو دفن کیا تو اس کی تھیلی بے خبری میں قبر میں گر گئی جب سب لوگ اسے دفن کر کے چلے گئے تو اسے اپنی تھیلی یاد آئی چنانچہ وہ آدمی لوگوں کے چلے جانے کے بعد قبر پرپہونچا اور اسے کھودا تاکہ تھیلی نکال لے اس نے دیکھا کہ اس کی قبر میں شعلے بھڑک رہے ہیں چنانچہ اس نے قبر پر مٹی ڈالی اور انتہا ئی غمگین اور روتا ہوا ماں کے پاس آیا اور پوچھا ماں! یہ بتائو کہ میری بہن کیا کرتی تھی ؟ ماں نے پوچھا کہ تم کیوں پوچھ رہے ہو ؟ اس نے کہا کہ میں اپنی بہن کی قبر میں آگ کے شعلے بھڑکتے دیکھا ہے، اس کی ماں رونے لگی اور کہا تیری بہن نماز میں سستی کرتی تھی اور نمازوں کو تاخیر سے پڑھتی تھی۔ (مکاشفۃ القلوب )

میرے پیارے آقا ﷺ کے پیارے دیوانو! نماز میں سستی کے عوض میں قبر میں آگ کے شعلوں کا عذاب دیا جائے گا جو مذکو رہ واقعہ سے پتہ چلاکہ قبر ایسی جگہ ہے جہاں کوئی رشتہ دار ہماری مدد کے لئے نہیں آئے گا لہٰذا ہمیں چاہئیے کہ ہم نماز کی پابندی بھی کریں اور سستی کے ساتھ اور بے وقت نہ پڑھیں بلکہ وقت پر اور سارے ارکان کو خوش اسلوبی کے ساتھ ادا کریں۔ اللہد ہم سب کو قبر کے عذاب سے بچائے اور قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے۔

آ مین بجاہ النبی الکریم علیہ افضل الصلوٰۃ و التسلیم۔

Exit mobile version