Site icon اردو محفل

زانی سے بھی بدتر ہے

زانی سے بھی بدتر ہے

بنی اسرائیل کی ایک عورت حضرت موسی علیہ السلام کی خدمت میں آئی اور عرض کیا اے نبی اللہ ! میں نے بہت بڑا گناہ کیا ہے، اور توبہ بھی کی ہے، اللہ د سے دعا مانگئے کہ وہ مجھے بخش دے، اور میری توبہ قبول فرما لے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا کہ تو نے کون سا گناہ کیا ہے؟ وہ کہنے لگی کہ میں زنا کی مرتکب ہوئی اور اس سے جو بچہ پیدا ہوا میں نے اس کو قتل کر دیا، یہ سن کر حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا، اے بد بخت نکل جا کہیں تیری نحوست کی وجہ سے آسمان سے آگ نازل ہو کر ہمیں جلا نہ دے، چنانچہ وہ شکستہ دل ہو کر وہاں سے چل پڑی، تب جبرئیل علیہ السلام نازل ہوئے اور کہا اے موسیٰ علیہ السلام اللہ د فرماتا ہے کہ تم نے گناہوں سے توبہ کرنے والی کو کیوں واپس کر دیا ہے ؟ کیا تم نے اس سے بھی زیا دہ برا آدمی نہیں پایا ؟ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے پوچھا اے جبرئیل اس عورت سے زیادہ برا کون ہے ؟ جبرئیل علیہ السلام نے عرض کیا کہ اس سے برا وہ ہے جو جان بوجھ کرنماز چھوڑ دے۔ (مکاشفۃ القلوب )

أأأأ

٭٭٭

Exit mobile version