۴۷۔ عن عقبۃ بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ إن رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم قال : إنَّ أنْسَابَکُمْ ہٰذِہٖ لَیْسَتْ بِسِبَابٍ عَلیٰ أحَدٍ، وَ إنَّمَا أنْتُمْ آدَمُ کطَفِّ الصَّاعِ أنْ تَمْلَؤہُ ، لَیْسَ لِأحَدٍ فَضْلٌ عَلیٰ أحَدٍ اِلّا بِالدِّیْنِ أوْ عَمَلٍ صَالِحٍ ۔ الزلال الانقی ۱۹۰
حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک تمہارا یہ نسب کسی کیلئے گالی نہیں ، تم تو آدم کی اولاد ہو پیمانے کی طرح جو بالکل ہموار کر کے بھرا گیا ۔ کسی کو کسی پر فضیلت نہیں مگر دین یا عمل صالح کے سبب ۔