Site icon اردو محفل

ایک روزہ کی اہمیت

ایک روزہ کی اہمیت

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ارشادفرمایا بغیر عذر شرعی کے جس نے رمضان کا ایک روزہ بھی چھوڑاتو اس کی فضیلت پانے کے لئے پوری زندگی کے روزے ناکافی ہیں۔ (بخاری وترمذی )

میرے پیارے آقا ﷺ کے پیارے دیوانو !ماہ رمضان المبارک کے روزے کی عظمت آپ نے سماعت فرمائی۔ اوردنوں میں بھی آدمی روزے رکھے۔ لیکن جو فضیلت ماہ رمضان المبارک کوحاصل ہے وہ دوسرے مہینے کو کہاں۔ اس میں شیطان قید کردیا جاتاہے، روزی بڑھا دی جاتی ہے،ثواب بڑھا دیاجاتاہے، غرض کہ اسطرح کی بہت ساری برکتیں ماہ رمضان المبارک میں رب کی طرف سے عطاہوتی ہیں۔ جو غیر رمضان میں نہیں ہو تیں۔ اسی لئے اس ماہ میں ثواب اس حد تک بڑھا دیا جاتا ہے کہ فرض کاثواب سترفرض کے برابر، نفل کاثواب فرض کے برابر۔ لہٰذا ماہ رمضان المبارک کے فرض روزوں میں کوتا ہی نہیں کرنا چاہئیے رمضان کے روزہ رکھنا فرض ہے۔ اللہ ہم سب کو روزوں کی پابندی کی توفیق عطافرما ئے۔

آمین بجاہ النبی الکریم علیہ افضل الصلوٰۃ والتسلیم

Exit mobile version